منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

سانحہ 9 مئی: جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جمعہ کو طلب کرلیا

01 اگست, 2023 15:40

اسلام آباد: 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جمعہ کو طلب کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے اور انہیں جے آئی ٹی نے چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف ایک مرتبہ اب تک پیش ہوئے، جبکہ جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانے میں شکایت درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاوس حملے کے قصوروار ہیں، تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش

واضح رہے کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے 14 جولائی کو پہلی بار پیش ہوئے تھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔