ہم نے جو بھی فیصلے کیے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریاست اور ملک کو بچانے کی خاطر اتحادی حکومت نے اہم فیصلے کیے، ملک کی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کیلئے فیصلے کیے گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات اب 52 ملکوں میں سنی جاسکیں گی، موجودہ حکومت نے اداروں کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کیے، الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی مانیٹرنگ کا آغاز کیا تھا، یہ سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم ہوگا، تمام خبروں اور اداروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 ماہ میں معاشی بحالی کیلئے دن رات محنت کی، اتحادی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے، ریاست اور ملک کو بچانے کی خاطر اتحادی حکومت نے اہم فیصلے کیے، ملک کی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کیلئے فیصلے کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کیا، اتحادی حکومت نے سستی شہرت لینے کیلئے کوئی فیصلہ نہ کیا، عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی سیاست چمکائی جارہی ہے، کم سے کم پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیٹرولیم لیوی بھی قیمتوں میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، 19روپے 95پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا
انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور کے جس سفر کو روکا گیا تھا اس کا آغاز ہوگیا ہے، جو منصوبے چھوڑ کر گئے تھے انہیں آکر مکمل کیا ہے، عوام کے ووٹ کے اعتماد کیساتھ اسی سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے، اتحادی حکومت میں اہم اور ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں، عوام چیئرمین پی ٹی آئی کے مکروہ چہرے کو پہچان چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کیے، وزیراعظم اعلان کرچکے ہیں کہ مدت پوری ہونے سے قبل حکومت چھوڑدیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









