کون ہوگا نگراں وزیراعظم؟، ن لیگ اور پی پی کے درمیان مسلسل مشاورتی عمل جاری
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم سے متعلق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مسلسل مشاورتی عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے موزوں نام شیئر کردیئے گئے، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی طرف سے پیش کردہ نام بھی زیر غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا نگراں وزیراعظم ؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ہوگی آج پھر بیٹھک
ذرائع کہنا ہے کہ اب تک دونوں بڑی جماعتیں کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکیں، اپوزیشن لیڈر راجا ریاض بھی کل اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی اسی سلسلے میں کررہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









