منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

آرمی چیف سے جرمن فوج کے سربراہ کی ملاقات

02 اگست, 2023 15:42

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس ماس نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں دونوں افواج کے سربراہان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔