پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور بھائی چارے کا تعلق مثالی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور بھائی چارے کا تعلق مثالی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
پاک بحریہ کیلئے تیار کیے گئے ملجم کلاس جہاز پی این ایس "طارق” کی لانچنگ تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب۔ ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کی لانچنگ پر تمام متعلقہ افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نائب صدر ترکیہ کی آمد کا خیر مقدم کرتےہیں ۔ پاکستان اور ترکیہ گہرے ، قریبی ، تاریخی اور مذہبی رشتے میں منسلک ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام میں تعلقات صدیوں پرانے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملجم کلاس کورویٹ منصوبہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کی اعلیٰ مثال ہے ۔ ملجم کلاس کورویٹ چوتھا جہاز ہے جو پاکستان اور ترکیہ نے مل کر تیار کیا ہے ۔ وقت کا تقاضہ ہے پاکستان اور ترکیہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیں۔
سیلاب کے دوران ترک صدر اورانکی اہلیہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ صدر طیب اردوان اپنے عوام کی بہبود کےلیے بے پناہ کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کو بھی ہم نے ایک اہم تجارتی مرکز بنانا ہے ۔ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ سی پیک ترقی کا راستہ ہے امید کرتے ہیں ترکیہ بھی مستفید ہوسکتا ہے ۔ دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کےلیے ملکر کام کرتے رہیں گے ۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









