منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پاک بحریہ کے جنگی جہاز "طارق” کی افتتاحی تقریب

02 اگست, 2023 12:59

وزیراعظم شہباز شریف نےکراچی شپ یارڈ میں منعقدہ پاک بحریہ کے جنگی جہاز "طارق” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر جودت یلمازنے پی این ایس طارق کا افتتاح کیا۔

وزیر خارجہ خارجہ بلاول بھٹو،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔

پاک بحریہ کیلئے 4ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ ستمبر2018میں طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت ترکیہ کے اشتراک سے 2جہاز ترکیہ اور 2پاکستان میں تیار کیے جانے تھے۔

"پی این ایس طارق” معاہدے کے تحت پاکستان میں تعمیر کیا جانے والا دوسرا جہاز ہے۔

چاروں جہاز ٹیسٹنگ مراحل سے گزرنے کے بعد فروری2025 تک پاک نیوی کے دفاعی بیڑے میں شامل ہوجائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔