منگل، 2-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں، نائب صدر ترکیہ

02 اگست, 2023 14:05

ترکیہ کے تعاون سے پاک بحریہ کیلئے تیار کیے گئے ملجم کلاس جہاز پی این ایس "طارق” کی لانچنگ تقریب سے ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کاخطاب۔

نائب صدر ترکیہ جودت یلماز نے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ، یہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ۔

پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ سیلاب میں جہاں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی وہیں زلزلے میں پاکستان کا تعاون مثالی تھا۔

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ۔ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید اہمیت حاصل کر گئے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف40سال سے لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کےخلاف پاکستان کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ترکیہ کے دفاعی شعبے میں حالیہ عرصے سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔