ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں
ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ہر شہری اپنے گھر کو سبز پرچموں سے سجانے کیلئے کوشاں ہے۔
بچے سبز ہلالی پرچم کی جھنڈیاں اور بیجز خرید رہے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم والے کپڑے اور چوڑیاں بھی بڑی تعداد میں خریدی جانے لگیں۔
شہری اپنے بچوں کے لیے جشن آزادی کے حوالے سے کپڑے، پرچم، چوڑیاں اور دیگر چیزیں خرید رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
شہری کہتے ہیں جشن کی تیاری کررہے ہیں ۔ آزادی کا دن جوش و جذبے سے منائیں گے۔
دکان دار کہتے ہیں شہری آزادی کا جشن منانے کی تیاری کے لیے بڑی تعداد میں آرہے ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









