پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

03 اگست, 2023 12:04

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے آج ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں وسیع ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیت شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری

حسین امیر عبداللہیان وزیراعظم شہباز شریف ،اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی ملیں گے ۔

ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔