پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

نگراں وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان ممکنہ اور مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں: عمران اسماعیل

04 اگست, 2023 14:00

کراچی: عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پنجاب سے شاہد خاقان ممکنہ اور مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں، سیاسی حلقوں کو بھی قابل قبول ہوسکتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ آنے والا عبوری وزیراعظم سندھ یا پنجاب سے ہوگا، یہ میری معلومات نہیں سیاسی تجزیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دیدی

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پنجاب سے شاہد خاقان ممکنہ اور مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں، سیاسی حلقوں کو بھی قابل قبول ہوسکتے ہیں، حفیظ شیخ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں میں مقبول ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت مجھے انتخابات وقت پر ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے، لگتا ہے آنے والی عبوری حکومت کا قیام لمبا ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔