پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

نوابشاہ کے قریب ٹرین حادثہ ، 30 افراد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

07 اگست, 2023 10:40

نواب شاہ: کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 200افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین روہڑی اور کوٹری اسٹیشن سے روانہ کردی گئی ہیں۔

ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔