پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

2023 کے انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق کروائے جائیں، مصطفی کمال

07 اگست, 2023 11:48

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق کروائے جائیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اپنی مرضی سے حلقہ بندیاں کرکے شہرکوخراب کررکھا ہے۔ ہم مردم شماری سے مطمئن نہیں ہیں۔ مردم شماری کی غلط رپورٹ کو جتنا ہوسکا ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں نوابشاہ کے قریب ٹرین حادثہ ، 30 افراد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے مردم شماری ہماری ڈیڈلائن ہے کا ٹرینڈ چلایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا۔ ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے فروری سے مردم شماری پر آگاہی مہم چلائی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔