وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا پیمرا ترمیمی بل 2023 واپس لینے کا اعلان
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل 2023 واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے، 4 سال اپوزیشن میں رہتے ہوئے میڈیا کے ساتھ کام کیا، مخلصانہ سوچ اور کافی محنت سے یہ بل تیار کیا تھا، بعض شقوں کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات کا احترام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی و جمہوری سوچ پر کوئی سمجھوتہ نہ کبھی کیا اور نہ ہی کبھی کر سکتے ہیں، جبر، فسطائیت اور آمریت کیخلاف میڈیا کے ساتھ مل کر ہمیشہ جدوجہد کی، ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھاسکتے جس سے یہ تاثر پیدا ہو ہمیں میڈیا کی آزادی عزیز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کی نمائندہ تنظیمیں اور تمام سٹیک ہولڈرز بل کی تیاری کا حصہ رہے، پہلے دن سے یہی کہا تھا کہ متفقہ طور پر ہی بل منظور کرائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









