پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

چیئرمین پی ٹی آئی کی دوبارہ گرفتاری پر 9مئی جیسے واقعات رونما کیوں نہیں ہوئے:شرجیل میمن

07 اگست, 2023 11:19

وزیراطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ 9 مئی کے واقعات سوچی سمجھی سازش تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کی دوبارہ گرفتاری پر 9مئی جیسے واقعات رونما کیوں نہیں ہوئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ قوم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ملنے اور نااہل ہونے پر بھی ہمدردی کا اظہار کیوں نہیں کیا؟ یادگاروں کی بے حرمتی، جناح ہاؤس حملہ، جلاؤگھیراؤ ملک میں بغاوت کی عکاسی کرتے ہیں،شہداکے یادگاروں کی بے حرمتی قوم کیلئے افسوسناک عمل تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اقتدار سے نکالے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی آئین و قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے، انھوں نے نے سوشل میڈیا پر قومی اداروں کو نقصان پہنچانے کیلئے مہمات چلوائیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔