پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، شہداء کی یادگار پر حاضری

08 اگست, 2023 18:37

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا الوداعی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کے دورے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے میں وزیراعظم نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک جوہری طاقت ہے، دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: وزیراعظم

وزیراعظم نے شہدا، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، ہمیں اپنے شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کا احترام کرنا چاہیئے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ان شرپسندوں کے سیاہ کارناموں کو تاریخ نہیں بھولے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے شہدا کے اہلخانہ اور غازیوں میں چیک تقسیم کیے، وزیر اعظم نے شہدا کے بچوں میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔