الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سیشن کورٹ کے توشہ خانہ فیصلے کے تناظر میں نااہل قرار دیا گیا
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں، کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور جرمانہ ہوا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ کردیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









