پاک فوج درپیش موجودہ چیلنجز کےلیے تیار ہے، آرمی چیف
پاک فوج درپیش موجودہ چیلنجز کےلیے تیار ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فائرنگ رینج کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاک فوج درپیش موجودہ چیلنجز کےلیے تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے جہلم کے قریب ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے براہ راست فائر اور جدید فی ٹی فور ٹینکوں کی مشقیں دیکھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرٹلری کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ مہارت، جنگی اہلیت اور اسٹرائیک کور کے جذبے کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں پاک فوج اور ایف سی کےقبائلی اضلاع میں فلاح و بہبود کے منصوبے
کور کمانڈر منگلا نے آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی ۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج درپیش موجودہ چیلنجز کےلیے تیار ہے۔ پاک فوج اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









