پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پیپلزپارٹی نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے ، بلاول بھٹو

09 اگست, 2023 15:09

وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے گھوٹکی میں سیلاب زدگان کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں تمام سیلاب متاثرین کے گھر تعمیر کررہے ہیں ۔ ایسے گھر بنارہے ہیں جن کو سیلاب سے نقصان نہ ہو۔ گھر بنانے اور مالکانہ حقوق دینے کا افتتاح میں نے خود کرایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سندھ کے تمام اضلاع میں جاری ہے۔ گھروں کی تعمیر کیلئے گھر کی مالکن کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھلوائیں گے ۔ آنے والی نسلوں کی زندگی آپ کی نسلوں سے زیادہ آسان ہونی چاہیے ۔ نہ صرف یہ گھر آپ کا ہوگا بلکہ اس کی زمین بھی آپ کی ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلالول بھٹو نے کہا کہ ہم امیر اور غریب میں فرق کو کم کررہے ہیں ۔ غربت ختم کرنے کیلئے خواتین کو بلاسود قرضے دے رہے ہیں ۔یہ خاتون کو معاشی طورپر اختیارات دینے کی کوشش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی کا آخری اجلاس، شہباز شریف الوداعی خطاب کریں گے

بلاول بھٹو نے کہا ہم نے20لاکھ گھروں کا پروگرام شروع کردیا ہے۔ گزشتہ وزیراعظم نے 50لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک بھی گھر نہ بنایاجاسکا۔ ہم نے چند ماہ میں گھر بناکر حوالے بھی کردیئے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے ۔ معاشی مشکلات ہیں مہنگائی ، بیروزگاری عروج پر ہے ۔ہم سب ملکر جدوجہد کریں گے ۔ ایسے منصوبے، پروگرام لائیں گے جن سے عام آدمی کو سہولت ملے ۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔