وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا تعیناتی کی منظوری دیدی گئی
وفاقی حکومت نے جانے سے قبل چیئرمین نیپرا تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے۔
ذرائرع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔وسیم مختار نے انٹرویو میں سب سے زیادہ 78 نمبرز حاصل کئے۔
ذرائع کے مطابق انٹرویو میں عابد لطیف لودھی نے 74 اور کامران ریاض نے 70 نمبرز لیے۔
یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی کا آخری اجلاس، شہباز شریف الوداعی خطاب کریں گے
اس وقت پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے وسیم مختار اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں سپیشل سیکریٹری ہیں۔
یاد رہے کہ توصیف فاروقی بطور چیئرمین نیپرا چار سالہ مدت پوری کرچکے ہیں جس کے بعد معاملہ پر وفاقی وزیر ایاز صادق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









