پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ہم نے حقائق کو دیکھتے ہوئے نئی مردم شماری کو تسلیم کیا، اس پر بحث بے معنی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

10 اگست, 2023 13:39

کوئٹہ: قدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ نئی مردم شماری پر بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے جاری بحث بے معنی ہے، ہم نے حقائق کو دیکھتے ہوئے نئی مردم شماری کو تسلیم کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی مردم شماری پر بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے جاری بحث بے معنی ہے، تنقید کرنے والوں کو 1998 اور 2017 کی مردم شماریوں کا بھی جائز ہ لینا چاہیے، مردم شماری نہ ہونے سے بلوچستان کو ہونے والے نقصان کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرنا چاہیے، ہم نے حقائق کو دیکھتے ہوئے نئی مردم شماری کو تسلیم کیا۔

قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری میں بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، بلوچستان کا مسئلہ قومی اسمبلی میں دو چار نشستوں کے بڑھنے سے حل نہیں ہو گا، اس کیلئے سینیٹ کو با اختیار بنانا ہو گا جس میں تمام صوبوں کی متناسب نمائندگی ہو، این ایف سی میں وسائل کی تقسیم کے فارمولے میں دیگر عوامل کو بھی شامل کیا جائے، آبادی کیساتھ پسماندگی رقبہ اور امن امان کی صورتحال کے عوامل کو بھی شامل کیا جائے، ان عوامل کے شامل ہونے سے بلوچستان کو این ایف سی میں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت ہے مل بیٹھ کر صوبے کے مفادات کا تحفظ کریں، مشترکہ جدوجہد ہی سے وفاق سے اپنے حقوق تسلیم کرا سکتے ہیں، صوبے کی تمام سیاسی قیادت دور اندیشی اور سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرے، تنقید کے بجائے حقیقت پسندانہ اور فکری انداز میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔