سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کی تشکیل کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے نام فائنل کرلیے
کراچی: سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کی تشکیل کا مرحلہ مکمل، پیپلزپارٹی نے نگراں حکومت کے لیے نام فائنل کرلیے۔
ذرائع کے مطابق نجمی عالم کو نگراں وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے، خلیل ہوت، ڈاکٹر راکیش، حاکم جسکانی کو نگراں سندھ حکومت میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، لیاری کے دیرینہ جیالے شکیل چودھری کو بھی نگراں کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقاص شوکت کو سندھ کی نگراں کابینہ میں مشیر سرمایہ کاری کے طور پر شامل کیا جائے گا، معروف وکیل قاضی بشیر کو وزیر ریونیو کے طور پر کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سردار نزاکت، امان محسود، ایوب کھوسہ، احمد شاہ جیتو جمالی بھی نگراں حکومت کا حصہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق استاد مسرور احسن صوبائی وزیر داخلہ ہوں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









