ہمیں قرضوں سے نجات مل جائے اور بھکاری پن کو خدا حافظ کہیں: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں قرضوں سے نجات مل جائے، بھکاری پن کو خدا حافظ کہیں، کوشش کی کہ وسائل کو ممکنہ حد تک بچایا جاسکے۔
وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے عملے کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 16 ماہ کے دوران معاونت اور رہنمائی پر تمام ملازمین کا مشکور ہوں، وزیراعظم ہاؤس اور آفس عملے نے حکومتی امور میں میری مدد کی، یہاں گزرے 16 ماہ میری زندگی کا اثاثہ ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا پیارا وطن ہے، ہم سب پاکستان کی اجتماعی خدمت پر مامور ہیں، ہمیں آج قومی اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے، ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم رحلت فرماگئے تو بدقسمتی سے ہم راستے سے بھٹک گئے، ہمیں قرضوں سے نجات مل جائے، بھکاری پن کو خدا حافظ کہیں، کوشش کی کہ وسائل کو ممکنہ حد تک بچایا جاسکے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









