پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی لگا دی

10 اگست, 2023 20:07

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی لگا دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی ہے، نگراں سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ روک دی جائے۔

خط کا متن ہے کہ جلد نگراں وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائے گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جا سکتی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔