پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

آئندہ الیکشن جیت کر اقتدار میں آئیں گے: شرجیل میمن

11 اگست, 2023 19:10

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے شرجیل انعام میمن کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کسی بھی خواتین کے بارے میں ایسا نہیں سوچتے، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ علیمہ خان کو گرفتار کیا جائے، 5 سال میں محترمہ فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے بعد دوبارہ اسمبلی میں آئیں گے، پیپلزپارٹی کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو عوام ووٹ دیتے ہیں، ہمارے منتخب نمائندے عوام کی خدمت کرتے ہیں، سندھ حکومت نے بے شمار ترقیاتی کام کروائے، سندھ حکومت نے اسپتالوں میں انتظامات بہتر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممبران کیلئے دعا گو ہوں جہاں رہیں خوش رہیں، میرے دل میں کسی کیلئے ذاتی رنجش نہیں ہے، سیلاب میں سندھ حکومت نے عوام کی خدمت کی، سندھ حکومت نے مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔