پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت، اسلام آباد میں چوری ڈکیتی کے 16 ہزار کیسز رپورٹ

11 اگست, 2023 13:41

جی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے16 ماہ میں اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہوگئے۔ گزشتہ سولہ ماہ میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا، جسے کنٹرول کرنے میں جدید سہولیات سے آراستہ وفاقی پولیس بُری طرح ناکام رہی۔ چار نئے تھانوں کا قیام اور سترہ سو سے زائد نفری کی بھرتی بھی جرائم پر قابو پانے اور مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے 16 ماہ میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد جرائم کی آماجگاہ بنا رہا۔ ان سولہ ماہ میں اسلام آباد میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کے سولہ ہزار سے زائد واقعات ہوئے۔

گزشتہ 16 ماہ میں 220 افراد قتل کئے گئے جبکہ جنسی زیادتی کے 100واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ لڑکیوں اور بچوں کے اغواء کے1100 سے زائد واقعات رپورٹ کئے گئے۔ ڈکیتی کی 60 جبکہ راہزنی کے 4000 واقعات میں شہری کروڑوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں نگراں وزیراعظم تقرری :وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات آج ہوگی

16 ماہ کے دوران 1000 گاڑیاں چوری ہوئیں ۔ چور5000 موٹرسائیکلیں بھی لے اڑے۔

شہباز حکومت نے آتے ہی احسن یونس کو تبدیل کرکے انکی جگہ اکبر ناصر خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا اورشہر کو محفوظ بنانے کے بلبد و بانگ دعوے کیے لیکن حقائق اسکے مکمل برعکس رہے۔

نہ آئی جی کی تبدیلی کسی کام آئی۔ نہ ہی نئے زون اور4 نئے تھانوں کے قیام سے کوئی فرق پڑا جبکہ سیف سٹی کیمرے اور 1700 سے زائد نئی بھرتیاں بھی چوروں اور لٹیروں کو روکنے میں ناکام رہیں۔

رپورٹ: راجہ کاشف

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔