پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ

11 اگست, 2023 20:40

خیبر: موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجتماع اور 5 سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ فوری طور پر ہوگا جو 13 اگست تک برقرار رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔