پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

صدر صاحب انتظار کریں، کل نگراں وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائیگا: وزیراعظم

11 اگست, 2023 20:05

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل نگراں وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا، صدر مملکت کو انتظار کرنا چاہیے تھا، صدر صاحب کو خط لکھنے کی پتا نہیں کیوں جلدی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 16 ماہ میں متعدد چیلنجز کا سامنا رہا، وزارت عظمیٰ کا دور سیاسی کیریئر میں چیلنجز سے بھرپور تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے تعلقات خراب ہوئے، ملکی مفاد کیلئے دوست ملکوں سے تعلقات بہتر کیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نواز شریف کی واپسی سے تعلق نہیں، نواز شریف واپس آئیں گے، قانون کا سامنا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 12 اگست تک نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں، صدر نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا

ان کا کہنا تھا کہ کل نگراں وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا، اتحادیوں سے کچھ دیر میں ملاقات ہوگی، راجا ریاض سے آج رات یا کل حتمی مشاورت ہوگی، صدرمملکت کو انتظار کرنا چاہیے تھا، صدرصاحب آئین کی کتاب پڑھ لیں، آئین میں 8دن کا وقت ہے، صدر صاحب کو خط لکھنے کی پتا نہیں کیوں جلدی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدہ توڑا، خارجہ محاذ پر تباہی کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے غلط الزامات لگا کر امریکا سے تعلقات کو ختم کیا، نواز شریف نے مہنگائی 3 فیصد، پی ٹی آئی نے 12 فیصد پر چھوڑی، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، خارجہ پالیسی میں توانائی آئی، دنیا میں پیٹرول کی قیمت کم ہوئی توعوام کو ریلیف دیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔