سائفر سے متعلق سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے: عطا تارڑ
اسلام آباد: عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کیا وجہ ہے آج ایک جج کیخلاف بیرون ملک مہم چلائی جارہی ہے، سائفر سے متعلق سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں نہ کسی پر کیس بنایا نہ ہی کسی کو پابند سلاسل کیا، ڈیڑھ سال کوشش تھی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، کچھ لوگوں کو گاڑیوں کے پیچھے بھاگنے کا شوق ہے، کیا وجہ ہے آج ایک جج کیخلاف بیرون ملک مہم چلائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم تقرری :وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات آج ہوگی
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج تک نہیں بتایا جارہا کہ توشہ خانہ سے چوری کیوں کی، یہ پاکستان کا قانون ہے؟ سامنا تو کرنا پڑے گا، سائفر سے متعلق سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے، کیا سفیر کو کہا جاتا کہ ہم آپ کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا ٹرائل کئی مہینے التوا کا شکار رہا، توشہ خانہ کے تحائف کو بلیک مارکیٹ میں بیچا گیا، توشہ خانہ کے تحائف کو اثاثوں میں کیوں ظاہر نہیں کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









