انوار الحق کاکڑ نگراں وزیر اعظم بن گئے، صدر عارف علوی نے سمری پر دستخط کردیے
انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے
اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت دستخط کردیے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن کانگراں وزیراعظم کےلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
راجہ ریاض کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








