اگر انتخابات بروقت ہوئے تو آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی: خورشید شاہ
اگر انتخابات بروقت ہوئے تو آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی: خورشید شاہ
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاخیرسے ملک کا نقصان ہو گا۔ الیکشن ہوئے تو کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بن سکے گی۔ آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نگراںوزیراعظم سے پتہ چلے گا مستقبل کی سیاست کیا ہوگی اور الیکشن کب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صادق سنجرانی نگراں وزیراعظم بنے تو یہ سائن آف فیوچر پالیٹکس ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں نگراں وزیراعظم کون ؟ نام فائنل کرنے کا آج آخری روز
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کو کوشش کرنی چاہیے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ خود طے کریں، یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑے گی تو سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو گا۔
خورشید شاہ نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم قرار دینے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے نظام کی تباہی میں سب سے بڑا ہاتھ عدلیہ کا ہے۔ یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پر دیا گیا۔ انہیں ابھی بھی شاید پتہ نہیں کہ پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینیٹ موجود ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









