انتخابات میں اکثریت ملی تو وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے؛ شہباز شریف
انتخابات میں اکثریت ملی تو وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے؛ شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات ” ووٹ کوعزت دو”کے نعرے پرلڑیں گے ۔ ن لیگ کا متفقہ فیصلہ ہےاگراکثریت ملی تووزیراعظم نوازشریف ہونگے۔
نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے آج مشاورت ہوگی، میں اور اپوزیشن لیڈر طے نہ کرسکے تو پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کا فورم موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں اگر انتخابات بروقت ہوئے تو آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی: خورشید شاہ
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی خواہش ہے کہ جلد ازجلد اانتخابات ہوں ۔ نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سی سی آئی کا فیصلہ تھا الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیںہے۔ الیکشن ایکٹ کی ترمیم سےنوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









