پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

راجا بشارت پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے غبن کرنے پر مقدمہ درج

13 اگست, 2023 14:10

راولپنڈی: راجا بشارت پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے غبن کرنے پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں وقاص عزیز نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کا متن ہے کہ راجا بشارت سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی 5 کنال زمین خریدی تھی، 5 لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے سودا طے ہو، اڈیالہ روڈ پر رقم بھی ادا کر دی۔

درج مقدمے کے مطابق راجا بشارت نے رقم وصول کرنے کے بعد زمین میرے نام منتقل نہیں کی، 6 ماہ سے رابطہ کر رہا ہوں کوئی جواب نہیں دیا جا رہا، راجا بشارت بھی مفرور ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔