اختر مینگل کا نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار
کوئٹہ: سربراہ بی این پی سردار اختر جان مینگل نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سردار اختر مینگل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اتحاد کیا تھا، یہ ویسا ہی اتحاد تھا جیسا ماضی میں پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تھا، ہمارے لئے بلوچستان کے مسائل کا حل اہمیت کا حامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں بھی نواز شریف کو ایک خط لکھا گیا تھا، خط میں واضح تھا پی ڈی ایم جس مقصد کیلئے بنائی گئی اس کی راہ تبدیل ہوتی جارہی ہے، نواز شریف نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ مسائل حل ہوں گے، نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کا فیصلہ آخری کیل ثابت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ جس باپ پارٹی کی پہچان ختم ہوتی جارہی تھی اسے واپس لاکر مسلط کردیا گیا، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے جے یو آئی سے بات چیت جاری ہے، امید ہے بلوچستان میں متحدہ اپوزیشن کیساتھ مشاورت سے فیصلہ کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








