پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 1 جوان شہید

13 اگست, 2023 14:27

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد شعیب بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج پر عزم ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔