پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

شیخ رشید نے آج روپوشی ختم کرکے منظرعام پر آنے کا اعلان کردیا

13 اگست, 2023 19:31

راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے آج روپوشی ختم کرکے منظرعام پر آنے کا اعلان کردیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ آج رات 10 بجے راولپنڈی میں جشن آزادی کا خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 سال سے 13 اگست کو جشن آزادی کا خطاب کر رہا ہوں، عوام آج راجا بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر آنے کیلئے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لال حویلی سے لاؤڈ اسپیکر اور آتش بازی کا ٹرک لے گئی ہے، ہم اصلی اور نسلی لوگ ہیں، دوستی اور دشمنی قبر تک لے کر جاتے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکمران ہی ہوں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔