پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

انوار االحق کاکڑ 8 ویں نگراں وزیراعظم بن گئے

14 اگست, 2023 15:30

اسلام آباد: انوار االحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم بن گئے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا۔

شہبازشریف نے بھی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دی۔

انوارالحق کاکڑ مارچ 2018 میں آزاد حیثیت سے سینیٹر بنے، انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کیلئے پارلیمانی لیڈر کا کردار بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوار الحق نے کیڈٹ کالج کوہاٹ سے تعلیم حاصل کی، وہ انگلینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے۔

خیال رہے کہ ماضی میں انوار الحق کاکڑ بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔