پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

ہمیں ملکی ترقی کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی کام کرنا ہوگا: شہباز شریف

14 اگست, 2023 14:15

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں قائد کے نصب العین”کام کام اور کام” کو ملکی تعمیر نو کیلئے رہنما اصول بنانا ہوگا، ہمیں ملکی ترقی کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی کہانی اس کے تصور سے لیکر حقیقت تک لچک اور انحراف سے عبارت ہے، تحریک آزادی کے دوران ہمیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مسائل گزشتہ 76 سال کے دوران ہمیں مختلف طریقوں سے چیلنج کرتے رہے ہیں، چیلنجز کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں، پاکستان ان پر ہمیشہ غالب رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر قائداعظم اور تحریک آزادی کے لاکھوں گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، قائد کی مدبرانہ شخصیت پاکستان کی کہانی کی تشکیل میں ایک اہم عنصر تھی، ہمیں مادر وطن کو آگے لے جانے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہر کرنا ہوگا، قوم اگر اتحاد کا مظاہرہ کرے تو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں:شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قائد کے نصب العین”کام کام اور کام” کو ملکی تعمیر نو کیلئے رہنما اصول بنانا ہوگا، ہمیں ملکی ترقی کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی کام کرنا ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔