ملک بھر میں آج جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
جشن آزادی کے موقع پر شہریوں نے رنگ برنگی لائٹس ، ہری بھری جھنڈیاں ،جھنڈے لگاکر گھروں اور گلی محلوں کو سجایا ہے۔
کراچی کے مختلف مقامات پر رات 12 بجتے ہی آشتبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، مختلف تنظیموں نے شہر بھر کی مختلف چورنگیوں پرجشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا ہوا تھا۔
تاہم بعد ازاں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دار الحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس کے علاوہ نماز فجرمیں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









