یوم آزادی پر ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں:شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر کی عوام کو سیاسی،اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،یوم آزادی پر ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم آج پاکستان کی یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ منارہی ہےسمندرپارپاکستانیوں سمیت پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد،14اگست کادن ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس دن آزادی کی تاریخی جدوجہد ریاست پاکستان کے قیام پراختتام پذیر ہوئی،قائداعظم کی متحرک قیادت میں اکھٹے ہونے والے مردوں،عورتوں اور بچوں کو سلام پیش کرتے ہیںقائداعظم اور دیگر راہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے قیمتی تحفے کیلئے ہم عظیم راہنماؤں کے احسان مند رہیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









