صدر مملکت کی پیمرا (ترمیمی) بل 2023ء پر حمایت کی یقین دہانی
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پیمرا (ترمیمی) بل 2023ء پر حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی سے پی ایف یو جے، اے پی این ایس کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں میڈیا ورکرز، صحافی برادری کو پیمرا ترمیمی بل پر صدر مملکے نے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
صدر مملکت نے وفد کے ساتھ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل موجودہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ہے، میڈیا رضاکارانہ طور پر نوجوانوں کو فیک نیوز، ڈس انفارمیشن پر آگاہ کرے، نوجوان فیک نیوز سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، میڈیا بالخصوص سینئر صحافی تعلیمی اداروں اور جامعات کے ساتھ روابط بڑھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی ہونے والی نئی پیش رفتوں کے بارے میں طلباء کو آگاہ کریں، صدر مملکت نے معاشرے میں مکالمے اور خیالات کے آزادانہ تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ میڈیا کی نئی شکلوں بالخصوص سوشل میڈیا کی حرکیات کو سمجھنا چاہیے۔
وفد نے صدر مملکت کو نئے بل کی مختلف شقوں کے بارے میں بتایا، وفد نے کہا کہ ترمیمی بل سے صحافی برادری کے ساتھ ساتھ میڈیا ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










