ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ
لاہور: بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مزید 10 روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا۔
92 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کہ بعد ایل پی جی 464 سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مزید 10 روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صرف دو دن میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھ گئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں مزیداضافے کا خدشہ ہے، اب فی کلو قیمت 210 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو پہنچ گئی۔
گھریلو سلنڈر 2495 روپے کی بجائے 2615 روپے اور کمرشل سلنڈر 9580 روپے کی بجائے 10030 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










