پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

نگراں حکومت کا عوام کو زوردارجھٹکا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے لیٹر تک اضافہ

16 اگست, 2023 10:25

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،، قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 55 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔