پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

نواز شریف کو وطن واپسی کے معاملے پر ’’ گارنٹی ‘‘ مل گئی ہے، رانا ثناءاللہ کا انکشاف

17 اگست, 2023 15:19

اسلام آباد : رہنما مسلم لیگ ن وسابق وزیرداخلہ راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی کے معاملے پر’’گارنٹی‘‘ مل چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ راناثناء نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طےہے۔ اُن کیلئے زیرو رسک ہوچکا ہے، انتخابات کااعلان ہوتےہی نوازشریف آئیں گےاوربری ہوں گے۔

رانا ثنا ءکا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ آپ اشارتا َ جوبات پوچھ رہی ہیں ’’ وہاں‘‘ سےبھی ’’پکی گارنٹی‘‘ مل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نگراں کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزراء آج حلف اٹھائیں گے

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ بات طے ہوشکی ہےکہ سوموٹو نوٹس کے تحت اپیل کا حق ہر قیمت پر دیا جائے گا۔ اقتدارمیں کوئی بھی آئے سوموٹو اب سوموٹو نہیں رہے گا۔ ہوسکتا ہے نئی پارلیمنٹ سوموٹوکا اختیار ہی اڑادے۔

انتخابات کے حوالے سے سوال پر لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ آگےجانےپراسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔