روسی حکومت کا یوم آزادی پاکستان منانے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
روسی حکومت کا یوم آزادی پاکستان منانے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حکومت کی جانب سے یوم آزادی پاکستان منانے پر خیرمقدم کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیک ہونے والے مبینہ سائفر پر کوئی تبصرہ نہیں کر رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 13 اگست کو گوادر میںدہشتگردوں کی جانب سے چینی انجینئرز پر حملہ کیا گیا۔ خوش قسمتی سے گوادر حملے میں تمام چینی انجینئرز محفوظ رہے۔ سیکیورٹی فورسز نے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تمام چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں نگراں وزیراعظم نے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بھیجنے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہماری کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی دے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا جڑانوالہ واقعہ کے حوالے سے کہناتھا کہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں پیش آنے والاواقعہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس پر کارروائی ہوگی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










