انتخابات کرانا نگراں حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، نگراں وزیر اطلاعات
Murtaza Solangi Press Conference
اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرانا نگراں حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آج نگراں کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں نگراں وزیراعظم نے ہر وزیر سے اس کی وزارت کے بارے میں بریفنگ لی۔
نگراں حکومت کی اہم ترجیح ملکی معیشت کی بہتری پر رہے گی۔
آئین میں ہے ملک عوام کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔ نگراں حکومت کا سب سے بڑا کام شفاف الیکشن کرانا ہے۔ پوری کوشش ہوگی کہ اپنے حلف کی پاسداری کریں۔ اپنی ذمہ داریاں آئین وقانون کے تحت پوری کریں گے۔ شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن سے بھرپورتعاون کریں گے۔ الیکشن کے دن پہلا ووٹ نگراں وزیراعظم اور کابینہ ارکان دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں انتخابات 90 دن کے اندے نہیں ہوسکتے : الیکشن کمیشن نے واضح کردیا
انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر کسی دوسرے مذہب کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ ریاست کی طاقت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ معاشی بدحالی، مہنگائی، غربت ایک حقیقت ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستا فروخت کرنے کے متحمل نہیں۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان ساتھ لیکر آتا ہے۔ آئی ایم ایف کے معطل پروگرام کو دوبارہ بحال کیا گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت مزید سبسڈیز دینا ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کررکھا ہے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق سیاسی جماعت نے عدالت سے رجوع کررکھاہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











