کراچی: سندھ کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کراچی : سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں سابق وزراءاعلیٰ ، افسران، کاوباری،سیاسی وسماحی شخصیات اور معززین شہر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں آئین کے مطابق مذہبی مقامات اور علامات کو نقصان پہنچانا جرم ہے، جسٹس فائز عیسیٰ
تفصیلات کے مطابق سندھ کی10 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ نگراں کاببینہ میں ایشور لعل ، بریگیڈیئر(ر) حارث نواز،مبین جمانی،ڈاکٹرجنیدعلی شاہ شامل ہیں۔
سعدنیاز،یونس ڈھاگا،خدابخش مری بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹررعناحسین، ارشد ولی محمد اور عمر سومرو بھی نگراں کابینہ میں حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











