نگراں وزیر مذہبی امور سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات
نگراں وزیر مذہبی امور سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات
اسلام آباد: نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں سعودی وفد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ سعودی شاہ سلمان کیلئے پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے خود کو پاکستان کا سفیر قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں صدر مملکت نے آرمی ایکٹ سمیت 2 ترمیمی بلز پر دستخط کردیئے
انہوں نے کہا کہ پاکستان دوسرا گھر ہے۔ پاکستانی بھائیوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
نگراں وزیر مذہبی امورسعودی وفد کا دورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر حج مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے چیئرمین ہونے کی وجہ سے انتہائی محترم ہیں۔آئندہ حج انتظامات میں جدت اور بہتری کیلئے ایم او یو بھی سائن کیے جائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











