پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ :6 جوان شہیداور 4 دہشت گرد جہنم واصل

22 اگست, 2023 16:24

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوان شہید اور 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 سپاہی شہید ہوگئے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔