پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

کراچی میں بڑی کاروائی، بھارتی جاسوس اور سہولت کار گرفتار

23 اگست, 2023 13:47

کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےبھارتی جاسوس اوراس کے پاکستانی سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے 2 انڈین پاسپورٹ، 1 پستول، جعلی جیولری بکس، موبائل فونزاور دیگر کاغذات برآمد کرلیے گئے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کی شناخت اکھل دیو اور ظہور احمد کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں جڑانوالا میں توڑ پھوڑ کے مزید مقدمات درج، ملزمان کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم اکھل دیو انڈین جاسوس ہے جبکہ دوسرا گرفتار آدمی اس کا سہولت کار ہے۔ ملزمان سے بڑے انکشافات متوقع ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔