پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

انتخابات کی تاریخ آپ کا اختیار نہیں، چیف الیکشن کمشنر کا صدر سے ملنے سے انکار

24 اگست, 2023 15:22

اسلام آباد: صدر صاحب! انتخابات کی تاریخ آپ کا اختیار نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت سے ملنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم۔ چیف الیکشن کمشنر کا صدر سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ۔

چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کو جوابی خط لکھ دیا۔ خط میں ملاقات نہ کرنے کی قانونی وجوہات بیان کردیں۔

سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت کو جوابی خط میں لکھا کہ صدر صاحب !آپ نے قومی اسمبلی آرٹیکل 58 کے تحت تحلیل کی۔ اس آرٹیکل کے تحت الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

خط میں لکھا کہ اگرآپ قومی اسمبلی 58 ٹو بی کے تحت کرتے تحلیل تو اختیار آپ کے پاس تھا۔ تاہم اب الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ اب الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے گزشتہ روز الیکشن کمشنر چیف کو انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے حوالے سے ملاقات کیلئے خط بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے اہم ملاقات

دوسری جانب ملک میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آج سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں جمیعت علمائے اسلام ف اور پی ٹی آئی کے وفود کو بلالیا۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے وفود اور الیکشن کمیشن حکام کی ملاقاتوں میں عام انتخابات کی تیاریوں، انتخابی شیڈول سمیت دیگر متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔ پی ٹی آئی کا وفد دو بجے جبکہ جے یو آئی کا وفد تین بجے الیکشن کمیشن جائے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔